ہماری کرکٹ کی بربادی کے ذمہ دار شاہد آفریدی ہیں، کاشف محمود
ہم نے ہمیشہ ان سے اگر کی امید رکھی،کرکٹ میں اگر مگر نہیں چلتی، ہمیں انضمام الحق، یونس خان اور محمد یوسف کو ہیرو بنانا چاہیے تھا،وہ اچھے انسان ہوسکتے ہیں ،بہترین کرکٹر نہیں ، اداکار
ہفتہ 7 مئی 2022 12:09
(جاری ہے)
انہوں نے شاہد آفریدی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ 20برسوں میں شاہد آفریدی کو ہیرو بنادیا اور ان سے اگر کی امید رکھی، اگر شاہد آفریدی چل گیا تو ہم یہ میچ جیت جائیں گے۔اپنے ویڈیو پیغام میں کاشف محمود نے کہا کہ کرکٹ میں اگر مگر نہیں چلتی، ہمیں انضمام الحق، یونس خان اور محمد یوسف کو ہیرو بنانا چاہیے تھا۔
کاشف محمود نے یہ بھی کہا کہ میں شاہد آفریدی کے خلاف نہیں ہوں، نہ میں کبھی ان سے ملا ہوں لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ وہ اچھے انسان تو ضرور ہوسکتے ہیں لیکن بہترین کرکٹر نہیں ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ ہماری کلب کرکٹ میں کسی بچے کا بلا سیدھا نہیں ہوتا، سب یہی چاہتے ہیں کہ ایک اوور میں تین چار چھکے لگا کر شاہد آفریدی بن جائیں۔ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کاشف محمود نے لکھا کہ کرکٹ کی تباہی کے بعد اب شاہد آفریدی سیاست کے فلاسفر بن رہے ہیں، عمران خان کی غلطیاں نکال رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ آفریدی صاحب سیانے کہتے ہیں جس کا کام اسی کو ساجھے، کرکٹ آپ کو کھیلنی نہیں آئی سیاست تو بہت آگے کی چیز ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
-
سونالی بیندرے نے شادی کی پیشکش قبول نہیں کی تو اغوا کرلوں گا
-
پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پرحملہ، ویڈیو وائرل
-
فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
-
جاپانی گلوکار نے’ ’دل دل پاکستان‘‘ گا کر لوگوں کے دل موہ لیے
-
دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ
-
سنجے لیلا بھنسالی نے سیریز کیلئے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا
-
میکال ذوالفقار اور فیروز خان پرکرش ہے، عنایہ خان
-
لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا
-
جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ(کل) 18 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.