دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 12 مئی 2022 12:43

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 90600کیوسک اور اخرج 85000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد37100 کیوسک اور اخراج37100کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد36400کیوسک اور اخراج33200کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد27000کیوسک اور اخراج 19100کیوسک رہا ۔

جناح بیراج آمد91700کیوسک اور اخراج 85200کیوسک،چشمہ آمد102000کیوسک اوراخراج 91000کیوسک، تونسہ آمد73100کیوسک اور اخراج64700 کیوسک، پنجند آمد4600کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، سکھر آمد31000کیوسک اور اخراج11200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5100کیوسک اور اخراج 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1411.37 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.195 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1082.65 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.165 ملین ایکڑ فٹ جبکہچشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح643.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.087 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔