اداکارہ ریما خان کا بیٹا 7سال کا ہو گیا‘ڈاکٹر بننے کا عزم
دوسرا بچہ کرکٹر بننے کا خواہاں ہے جو شاہدخان آفریدی کا شیدائی نکلا
جمعہ 13 مئی 2022 11:52
(جاری ہے)
اس دوران بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان نے کہا کہ زندگی بہت پیاری اور خوبصورت ہے، اللّٰہ تعالی آپ تمام بچوں کو زندگی اور خوشیاں دے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچے بہت پیارے اور خوبصورت ہوتے ہیں، بچوں میں میری جان ہے، انہیں بچے بہت اچھے لگتے ہیں۔بچوں کو مخاطب کر کے اداکارہ نے کہا کہ ’’آپ کو پتہ ہے کہ میرا بھی ایک بیٹا ہے، بہت پیارا سا چھوٹا سا اور بہت متحرک ہے۔ میرا بیٹا ابھی سے کہتا ہے وہ بڑا ہو کر ڈاکٹر بنے گا۔‘‘ریما خان نے کہا کہ میں اپنے بیٹے سے کہتی ہوں کہ وہ آرٹسٹ بنے مگر وہ کہتا ہے کہ ’’نہیں بابا جیسا ڈاکٹر بنوں گا۔‘‘ریما خان نے یہ بھی کہا کہ ’’آرٹسٹ بھی لوگوں کے لیے خوشیوں کا باعث بنتے ہیں اور ڈاکٹر بھی مسیحائی کا کام کرتے ہیں۔ میں نے بیٹے سے کہا ہے کہ وہ دونوں بنے، ڈاکٹر بھی اور آرٹسٹ بھی۔‘‘انہوں نے کہا کہ میں نے بیٹے سے کہا کہ وہ ڈاکٹر بن کر لوگوں کی خدمت کرے اور آرٹسٹ بن کر لوگوں کیلئے خوشیوں کا باعث بنے۔واضح رہے کہ ادکارہ ریما خان اور ڈاکٹر طارق شہاب کا بیٹا اذلان سات سال کا ہے۔ریما خان کے بیٹے سے متعلق خیالات سننے کے بعد اس پر بچوں نے خوب تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان
-
’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج
-
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
-
نارضگیاں ختم ، بن بلائے گووندابھانجی کی شادی میں پہنچ گئے
-
آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ،تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.