دریاوں میں پانی کی شدید کمی کے پیش نظر محکمہ آبپاشی نے نصیرآباد ڈویژن میں چاول کی فصل کاشت پر پابندی نافذ کردی

جمعہ 13 مئی 2022 17:04

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) دریاوں میں پانی کی شدید کمی کے پیش نظر محکمہ آبپاشی نے نصیرآباد ڈویژن میں چاول کی فصل کاشت پر پابندی نافذ کردی محکمہ آبپاشی بلوچستان کے چیف انجینئرکینال نے نصیرآباد ڈویژن کے زمینداروں کے نام پر ایک مراسلہ جاری کرکے انہیں متنبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ سمیت دیگر دریاوں میں پانی کی شدید کمی ہے جس کے باعث دریائے سندھ کے گڈو بیراج سے پٹ فیڈر کینال کو پینے کے لئے پانی کی ترسیل شروع ہوگئی ہے نصیرآباد ڈویژن کے نصیرآباد جعفرآباد جھل مگسی اور صحبت پور اضلاع کے زمیندار چاول کے بیج کی بوائی کرنے سے گریز کریں مراسلے میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے چاول کی فصل کاشت کے لئے پانی دستیاب نہیں ہوگا چاول کے بیج کی بوائی کرنے اور فصل کاشت کرنے والے زمیندار پانی کی عدم دستیابی کی صورت میں فصل کو ہونے والے نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے چیف انجینئر آبپاشی نے مراسلے کی کاپیاں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو بھی ارسال کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :