Live Updates

چناری، سابق امیدوار اسمبلی سید زیشان حیدر کی زلفی بخاری کی دعوت پر اٹک جلسے میں وفد کے ہمراہ شرکت

جمعہ 13 مئی 2022 20:29

ناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2022ء) سابق امیدوار اسمبلی سید زیشان حیدر نے سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم پاکستان زلفی بخاری کی دعوت پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جلسہ اٹک میں وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی اس موقع پر انھوں نے پارٹی چئیرمین عمران خان، وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور سابق وفاقی وزراء شہریار آفریدی، علی محمد خان، میجر طاہر صادق ،واجد بخاری، ملک امین اسلم، یاور بخاری اور دیگر قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے زیشان حیدر کا کہنا تھا کے عمران خان کا نظریہ حقیقی آذادی لوگوں کے دلوں اور گلی محلوں میں صرائیت کر چکا ہے امپورٹڈ حکومت اور انکے سہولت کار الٹی گنتی گننا شروع کر لیں آج کا یہ جلسہ اٹک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہے ملک بھر میں جسطرح سے عمران خان کی کال پر پاکستان کی غیور عوام باہر نکلی ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی جلسوں میں عوام کی آمد کا لامتناہی سلسلہ اس بات کی دلیل ہے کے عمران خان دو تہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت بنائیں گے اور امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ کر کے اس ملک کو غلامی سے حقیقی آزادی دلائیں گے اس موقع پر انکے ہمراہ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ذین گیلانی ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات