محتسب آزادجموںوکشمیر کی ہدایت پر شاکیہ فوزیہ کی بطور پرائمری معلمہ تقرری ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی

ہفتہ 14 مئی 2022 00:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) محتسب آزادجموں وکشمیر کی ہدایت پر محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نسواں مظفرآباد نے شاکیہ کی بطور پرائمری معلمہ تقرری ایڈجسٹمنٹ کر دی۔

(جاری ہے)

آزادجموںوکشمیر محتسب کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق شاکیہ فوزیہ اختر دختر اختر حسین سکنہ سیراڑی تحصیل ہجیرہ ضلع پونچھ نے ادارہ محتسب میں شکایت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ این ٹی ایس امتحان 2018-19میں اپنی یونین کونسل میں پہلے نمبر آئی اور بطور پرائمری معلمہ سکول منجوگراں سیراڑی ضلع پونچھ تعینات ہوئی۔

یہ تقرری بوجہ تبادلہ خالی ہونے والی آسامی پر عمل میں لائی گئی تھی لیکن بعد ازاں شاکیہ کو سرپلس کر دیا گیا۔ سیاسی اثر و رسوخ نہ ہونے اور ڈی ای او نسواں پونچھ کو درخواست دینے کے باوجود اسے ایڈجسٹ نہ کیا گیا ۔ شاکیہ نے بطور پرائمری معلمہ ایڈجسٹمنٹ کروائے جانے کی استدعا کی۔دوران تحقیقات ایجنسی نظامت اعلیٰ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نسواں مظفرآباد نے شاکیہ کوزیر حکم نمبر ای اینڈ ایس نسواں 1201-052022مورخہ 02-3-2022بطور پرائمری معلمہ ایڈجسٹ کر دیا۔