Live Updates

ایم ڈی بیت المال ظہیرعباس کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی

محکمانہ طور پر ہم بیت المال کو اوپر لائے، کوشش کی کہ گراس روٹ تک بیت المال کو پہنچایا جائے،گفتگو

ہفتہ 14 مئی 2022 00:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) ایم ڈی بیت المال ظہیرعباس کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایم ڈی بیت المال نے بیت المال سے استعفیٰ دے دیا ہے، عمران خان نے تین سال کے لیے مجھے یہ منصب دیا تھا، مجھ پر اعتماد کر کے ذمہ داری سونپی تھی اور ادارے کی بحالی و گڈ گورننس کی ذمہ داری مجھ پرعائد کی تھی۔

(جاری ہے)

ظہیر عباس کھوکھر نے کہا کہ محکمانہ طور پر ہم بیت المال کو اوپر لائے، کوشش کی کہ گراس روٹ تک بیت المال کو پہنچایا جائے، پی بی ایم سروس ریگولیشنز کو 17 سال بعد ریگولیٹ کیا گیا، 326 افراد کو بڑے عرصے بعد ترقی دی گئی۔ایم ڈی بیت المال کے عہدے سے مستعفی ہونے والے ظہیر عباس نے کہا کہ بیت المال کے ملازمین کو عمران خان کی حکومت میں بین الاقوامی ٹریننگ دی گئی اور 402 ضرورت مند طلبا و طالبات کو مختلف یونیورسٹیوں میں اسکالر شپس دی گئیں۔مستعفی ہونے والے ایم ڈی بیت المال نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم نے ہمیں پلاٹس دیے جن پر پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :