مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 14 مئی 2022 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ہفتہ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 98400کیوسک اور اخراج 90000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد36500 کیوسک اور اخراج36500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد38000کیوسک اور اخراج33500کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد27000کیوسک اور اخراج 19100کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1413.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.228 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1084.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.186 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح644.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :