اوپن یونیورسٹی کے اوورسیز پاکستانی طلبہ کے آن لائن امتحانات 16مئی سے شروع ہوں گے

ہفتہ 14 مئی 2022 11:59

اوپن یونیورسٹی کے اوورسیز پاکستانی طلبہ کے آن لائن امتحانات  16مئی سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021میں اوورسیز پاکستانی طلبہ کے لئے پیش کئے گئے بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی کام اور ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن(اے ڈی ای) پروگراموں کے آن لائن(اِن کیمرہ)امتحانات پیرسے شروع ہورہے ہیں جن کے لئے یونیورسٹی نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے آگاہی پورٹل ایل ایم ایس پورٹل پر تمام طلبہ کے اکائونٹ تشکیل دے دیئے ہیں جن میں ضروری ہدایات، رول نمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ فراہم کردی گئی ہیں۔آگاہی پورٹل پر طلبہ صارف نام اور پاس ورڈ ڈال کر اپنے اکائونٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری کے مطابق شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ان امتحانات کی نگرانی مائیکرو سافٹ ٹیموں کی موجودگی میں کیمرے کی مدد سے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :