Live Updates

سیالکوٹ جلسہ ، عمران خان نے ہوائی سفر کیلئے چھوٹا چارٹرڈ طیارہ استعمال کیا

اتوار 15 مئی 2022 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے جلسے میں شرکت کیلئے بھی ہوائی سفر کیا اور وہ اپنے رہنماؤں کے ساتھ اسلام آباد سے چھ نشستوں والے انتہائی ہلکے ایکلیپس 500 طیارے میں سیالکوٹ پہنچے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عمران خان نے سفر کے لیے Eclipse 500 چارٹرڈ طیارہ استعمال کیا۔

(جاری ہے)

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق چارٹرڈ طیارے نے ہفتے کی شام 6 بجکر 20 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا، طیارے نے چھ بجر55منٹ پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ایوی ایشن سیالکوٹ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور شہباز گل اسلام آباد سے عمران خان کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچے۔ طیارے کے اسلام آباد سے سیالکوٹ کے سفر کے لیے فلائٹ کوڈ EA50 استعمال کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات