پی ٹی آئی کا وزیراعظم اور ان کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں فریق بننے کا فیصلہ
وکلاء سے مشاورت کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کیس میں پارٹی بننے کی منظوری دی‘ پی ٹی آئی لائرز فورم کو فریق بننے کے لیے درخواست تیار کرنے کا کہہ دیا
ساجد علی پیر 16 مئی 2022 10:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال ہو گئے ابھی تک عبوری ضمانت کا ہی فیصلہ نہیں ہو رہا اور اب ملزم کہہ رہا ہے کہ میری مرضی کا وکیل لگا دیں جب کہ ہم چاہتے تھے سپریم کورٹ اس پر ازخود نوٹس لے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوا ۔
خیال رہے کہ 14 مئی کو لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے خلاف شوگر ملزکیس میں 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس کے لیے وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف میڈیکل چیک اپ کے لیے بیرون ملک ہیں، انہیں کمر درد کا مسئلہ ہے۔ اس پر فاضل جج نے ریمارکس دیے شہباز شریف کو بیرون ملک دورے کا شیڈول تبدیل کرلینا چاہیے تھا کیوں کہ آج معمول کی پیشی نہ تھی ، اس کے جواب میں وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں ہمارے خلاف گواہان نے اپنے بیانات میں کسی نے جرم کا ذکر نہیں کیا، بلکہ اس کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سامنے بیٹھ کر گواہان کے بیانات لکھوائے ، عدالت نے وزیراعظم کی حاضری معافی کی استدعا منظور کرتے ہوئے 21 مئی کو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے دوبارہ طلب کرلیا اور دونوں کی عبوری ضمانت میں توسیع بھی کردی۔مزید اہم خبریں
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.