اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ کا اسماعیل پیلس میرج ہال کی انتظامیہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

پیر 16 مئی 2022 13:50

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایات پر اور ڈپٹی کمشنر نارووال صبا اصغر کی زیر قیادت اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ آمنہ احسان تارڑ نے اسماعیل پیلس شکرگڑھ پر شادی کی تقریب کے دوران چھاپہ مار کر ون ڈش کے احکامات کی خلاف ورزی کی مرتکب میرج ہال انتظامیہ کو میرجز فنکشن ایکٹ کے تحت 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔