Live Updates

عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کابیانیہ بنارہے ہیں، رانا ثناء اللہ

ان کو ممکنہ خطرے سے متعلق اگر کوئی ٹھوس ثبوت عمران نیازی کے پاس ہے تو وزارت داخلہ سے شئیرکریں، تحقیقات کروانے کیلئے تیار ہیں ، وزیر داخلہ

پیر 16 مئی 2022 15:18

عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کابیانیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کابیانیہ بنارہے ہیں،ان کو ممکنہ خطرے سے متعلق اگر کوئی ٹھوس ثبوت سابق وزیراعظم عمران نیازی کے پاس ہے تو اسے وزارت داخلہ سے فی الفورشئیرکریں،حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کیلئے تیارہے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ اگر سابق وزیراعظم عمران نیازی چاہیں تو جان کو خطرے سے متعلق معاملے پر ایک جوڈیشل کمیشن بھی قائم کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن عمران نیازی کے فراہم کردہ شواہد اور معلومات کا جائزہ لیکر آزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ اگرعمران نیازی اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح اس بیانیے کو بھی ایک پولیٹیکل سٹنٹ ہی تصور کیا جائیگا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ ایک سابق وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل سٹنٹ کے طور پر پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور خطرے کا باعث ہوسکتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ میرا مشورہ ہے عمران نیازی اپنی سکیورٹی کو سیاسی پراپیگنڈے کے طور پر پیش نہ کری؛ شواہد ہیں ہم سے شیئر کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات