وزیراعظم کاآزادکشمیر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے جدید تقاضوں کے عین مطابق پالیسیز مرتب کرنے کافیصلہ خوش آئند ہے‘سردار فہیم حنیف خان

پیر 16 مئی 2022 23:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) صدر اے جے کے ٹیوٹا ایمپلائز ایسوسی ایشن سردار فہیم حنیف خان نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر ٹیوٹا ایمپلائز ایسوسی ایشن( رجسٹرڈ )آزادکشمیر میں سکل ڈویلپمنٹ کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت کے حوالے سے وزیراعظم سردار تنویرالیاس کی ذاتی کاوش اور کوشش پر شکریہ ادا کرتی ہے اور ان کے ویژن کی بھرپور الفاظ میں حمایت کرتی ہے۔

وزیراعظم کاآزادکشمیر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے جدید تقاضوں کے عین مطابق پالیسیز مرتب کرنے کافیصلہ خوش آئند ہے ۔اس سے یقینا ٹیکنیکل ایجوکیشن خطہ میں بہت فروغ پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم ٹیوٹا کی ترقی اور نئی پالیسیوں اورٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لئے ہمہ وقت ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

صدر تنظیم نے کہا کہ وزیراعظم کے اس ویژن سے ٹیوٹا کے تمام ادارے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں جائیں گے ۔

اداروں کی بہتری ریاست اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی بہتری ہے گوکہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بغیر نہ کوئی ریاست اور نہ کوئی ملک ترقی کے زینے طے کرسکتا ہے۔ان شاء اللہ ہم وزیراعظم سے اس ویژن سے آزادکشمیر کو ایک بہترین ہنرمند اور ترقی یافتہ خطہ بناسکتے ہیں۔یہ اسی صورت میں ممکن ہے اداروں کی بہتری نئی اصلاحات نئی پالیسیاں مرتب کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اور ہنر مندی کو فروغ ملے سکے ۔

اس موقع پر محترمہ ثمینہ حمید کنسلٹنٹ برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن نے وزیراعظم کو تجاویز دی اور نئی پالیسی کی تیاری کے احکامات جاری کیے اور ایک ہفتے میں پیش رفت پر رپورٹ طلب کی جو کہ بہت خوش آئند ہے اور وزیراعظم کی دلچسپی یقینا ٹیکنیکل ایجوکیشن کو جدید تقاضوں کے مطابق عملی اقدامات اٹھانا خراج تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :