کسی بھی ایس ایچ اوز کی حدود میں سوشل کرائم گٹکا و مین پوری کی خرید و فروخت اور تیاری جیسی کوئی شکایات موصول نہیں ہونی چاہیے،ایس ایس پی حیدرآباد

منگل 17 مئی 2022 21:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی کی طرف سے تمام ایس ایچ اوز کو آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہر اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ کی طرف سے جاری حکم نامہ کی روشنی میں ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ کسی بھی ایس ایچ اوز کی حدود میں سوشل کرائم گٹکا و مین پوری کی خرید و فروخت اور تیاری جیسی کوئی شکایات موصول نہیں ہونی چاہیے، ایس ایس پی حیدرآباد کی خصوصی ٹیم نے حیدرآباد کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائی کی جس کے نتیجے میں تھانہ قاسم آباد، تھانہ پنیاری، تھانہ سخی پیر، تھانہ Aسیکشن اور چیک پوسٹ ائیرپورٹ کی حدود میں مین پوری و گٹکا کی خرید و فروخت اور مین پوری تیاری کے کارخانوں کی موجودگی ظاہر ہوئی اور چھاپہ مار کارروائیوں میں بھاری مقدار میں انڈین گٹکا، مین پوری اور تیار کرنے کے سامان برآمد ہوئے جبکہ متعدد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی حیدرآباد کی طرف سے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تھانہ قاسم آباد، تھانہ پنیاری، تھانہ سخی پیر، تھانہ Aسیکشن اور چیک پوسٹ ائیرپورٹ کو محکمانہ سزاں کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق مذکورہ افسران کو میجر پنشمنٹ دیتے ہوئے ان کی 2 سال کی سروس ختم کر دی گئی۔