حکومت الیکشن کا اعلان کرے،شاہ محمود قریشی

منگل 17 مئی 2022 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ھے، اس فیصلے سے مستقبل میں ضمیر فروشی کا راستہ بند ہوگیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد پنجاب حکومت کی کوئی وقعت باقی نہیں رہ گئی، فلور کراسنگ جیسی لعنت کے سہارے بیرونی سازش کے ذریعے اقتدار پر قابض امپورٹڈ وفاقی حکومت بھی فوری الیکشن کا اعلان کرے۔