پنجاب میں (ن) لیگ نے پانچ بڑی وارداتیں کیں‘سرفراز چیمہ

وزیراعلی کے غیر آئینی استعفے کو جانتے بوجھتے چھپایا اور جھوٹ بول کر غیرآئینی عدالتی فیصلے کروائے

بدھ 18 مئی 2022 11:52

پنجاب میں (ن) لیگ نے پانچ بڑی وارداتیں کیں‘سرفراز چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں (ن)لیگ نے پانچ بڑی وارداتیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ (ن)لیگ نے وزیراعلی کے غیر آئینی استعفے کو جانتے بوجھتے چھپایا اور جھوٹ بول کر غیرآئینی عدالتی فیصلے کروائے۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ نے جعلی الیکشن کے ذریعے خود ساختہ وزیراعلی بنایا اور اس غیر آئینی وزیراعلی کو جعلی حلف دلوایا۔(ن)لیگ نے آئینی وزیراعلی کے دفتر اورسائل پر ناجائز قبضہ کیا ہے۔