صوبہ پنجاب کے نہری نظام کومجموعی طور پر 84517کیوسک پانی درکار ہے

جمعرات 19 مئی 2022 13:46

صوبہ پنجاب کے نہری نظام کومجموعی طور پر 84517کیوسک پانی درکار ہے
احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) صوبہ پنجاب کے نہری نظام کومجموعی طور پر 84517کیوسک پانی درکار ہے لیکن اس وقت پورے نظام کو 53فیصد کمی کا سامنا ہے اورصرف 39604کیوسک پانی دستیاب ہے ۔محکمہ آب پاشی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تونسہ بیراج پر پانی کی ضرورت 21500کیوسک ہے جبکہ 61فیصد کمی کے ساتھ محض 8404کیوسک پانی دستیاب ہے ۔

پنجند بیراج پر پانی کی ضرورت 14650کیوسک ہے 68فیصد کمی کے ساتھ محض 4642کیوسک پانی دستیاب ہے ۔اسی طرح تریموں بیراج پر 16700کیوسک پانی درکار ہے جبکہ 36فیصد کمی کے ساتھ صرف 10700کیوسک پانی دستیاب ہے ۔جنوبی پنجاب کے علاقوں بالخصوص بہاولپور کے لیے لوئر بہاولپور کینال کو 5062کیوسک کی ضروررت ہے لیکن 65فیصد کمی کے ساتھ یہ نہر صرف 1800کیوسک پانی کے ساتھ چلائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

لودھراں کے لیے میلسی کینال کو 4505کیوسک پانی کی ضرورت ہے لیکن 56فیصد کمی کے ساتھ محض 1962کیوسک پانی کے ساتھ چلائی جا رہی ہے ۔اسی طرح سلیمانکی بیراج کی نہروں کے لیے 13300کیوسک پانی درکار ہے لیکن 51فیصد کمی کے ساتھ محض 6506کیوسک پانی دستیاب ہے ۔اسلام بیراج پر پانی کی 45فیصد جبکہ بلوکی پر 36فیصد کمی کا سامنا ہے ۔دوسری طرف چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ نہری پانی چوری کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :