پائیدار ترقی کیلئے علم پر مبنی معیشت کا حصول نا گزیر ہے جس کیلئے اکیڈمیا انڈسٹری تعلقات کو فروغ دے کر فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تخفیف غربت کے اہداف بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں:وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراقرار احمد خاں
عمر جمشید جمعرات 19 مئی 2022 16:23
(جاری ہے)
ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ ملکی سطح پر لائیو سٹاک سیکٹر میں ترقی کی وجہ سے پروٹین کی کمی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عوام کی صحت بھی بہتر ہوئی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ لائیوسٹاک سیکٹر میں جدید رجحانات کو پروان چڑھا کر پیداواریت میں اضافے کو یقینی بنایا جائے۔
ڈاکٹر قمر بلال نے کہا کہ اکیڈمیا انڈسٹری روابط میں بہتری لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ا س ضمن میں زرعی یونیورسٹی میں ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں تاکہ زرعی شعبہ کو درپیش مسائل کا سائنسی بنیادوں پر حل تلاش کر کے کاشتکاروں کی مشکلات میں کمی واقع کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی خوراک کے اخراجات زیادہ ہیں جس میں کمی واقع کرنے کیلئے کاشتکاروں کو سفارشات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقی عمل پوری توانائیوں کے ساتھ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کو ان کے وزن کا دسواں حصہ تازہ چارہ دینا چاہیے جبکہ پانی پینے کیلئے انہیں آزادانہ رسائی فراہم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کی نگہداشت پر خرچ ہونے والے اخراجات میں کمی اور ان کی ہیلتھ مینجمنٹ کیلئے جدید طریقے اپنائے جائیں۔ڈیری لیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوشیروان نے زرعی یونیورسٹی میں زراعت کی ترقی کیلئے ہونے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پیداوار میں اضافے اور فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے راہ ہموار ہو رہی ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.