پنجاب بھرمیں1060ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1110زخمی ہوئے

جمعرات 19 مئی 2022 17:04

پنجاب بھرمیں1060ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1110زخمی ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1060ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں09افراد جاں بحق جب کہ1110افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔469معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 70)فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات542ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور54مسافر460اور117پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ272ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت300متاثرین کے ساتھ پہلے ،95ملتان حادثات میں 97متاثرین کے ساتھ دوسرے اور فیصل آباد75حادثات میں91متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1119متاثرین میں938مرد اور181خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں223فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور558افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ93زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں923موٹر سائیکلز،78آٹو رکشی118موٹر کاریں،26وین10مسافربسیں،27ٹرک اور93دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔