قومی احتساب بیورو نے نیب میں پوسٹنگز /ٹرانسفرز پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 20 مئی 2022 12:00

قومی احتساب بیورو نے نیب میں پوسٹنگز /ٹرانسفرز پر پابندی عائد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) قومی احتساب بیورو نے نیب میں پوسٹنگز /ٹرانسفرز پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب میں پوسٹنگز /ٹرانسفرز پر فوری طورپر پابندی عائد کر دی ہے جو پوسٹنگز/ٹرانسفرزحال ہی میں کی گئی ہیں، ان پر عملدر آمد بھی فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے نیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی بیوروز کو معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔