قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بین شعبہ جاتی شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد،طالبات بازی لے گئیں

اردو تقریری مقابلے میں مریم محمود نے پہلی، عطرت زہرانے دوسری اور سحرش کنول نے تیسری پوزیشن اپنے نام کیا انگلش مقابلے میں آروبہ بتول نے پہلی،منیبہ آفسر نے دوسری جبکہ نغینہ خان نے تیسر ی پوزیشن اپنے نام کیا

ہفتہ 21 مئی 2022 00:39

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مہربانی کی طاقت پر یقین رکھیں اور درد دل کے واسطے پیدا کیاانسان کو‘‘کے موضوعات پر شاندا ر انگلش اور اردو تقریری مقابلے کاانعقاد کیاگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق تقریب کا انعقاد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پرووسٹ آفس نے پاکستان ہلال احمر گلگت بلتستان کے اشتراک سے کیاتھا۔

تقریری مقابلہ منعقد کرنے کا مقصد طلبہ وطالبات میں فن خطابات پیدا کرنے سمیت طلبا میں چھپی صلاحیتوں میں نکھار پید اکرنا تھا۔طلبہ وطالبات نے خوبصورت اندار میں موضوعات کے بنیادی مقاصد اجاگر کیے اور اپنے تقاریر کے ذریعے واضح کیاکہ ان موضوعات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا کر ہوکر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اردو اور انگلش تقریری مقابلے میں تمام شعبہ کے بہترین آٹھ آٹھ طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔

اردو تقریری مقابلے میں مریم محمود نے پہلی، عطرت زہرائ نے دوسری اور سحرش کنول نے تیسری پوزیشن جبکہ انگلش مقابلے میں آروبہ بتول نے پہلی،منیبہ آفسر نے دوسری جبکہ نغینہ خان نے تیسر ی پوزیشن اپنے نام کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے کہاکہ بہترین معاشرے کے لیے تعظیم،روادار ی اور اخلاص کا جذبہ ہونا ضروری ہے۔

انہیں جذبوں سے ہی بہترین معاشروں کا قیام عمل میں لایا جاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ جامعات کا کام اعلیٰ تعلیم وتحقیق فراہم کرنے سمیت طلبا میں اخلاص،عاجزی اور پیار ومحبت اور انسانیت سے درد رکھنے کا جذبے کو پروان چڑھانا بھی ہے۔وائس چانسلر نے کہاکہ جامعہ قراقرم طلبا کو تعلیم وتحقیق کے ساتھ ساتھ اخلاص،انسانیت سے درد رکھنے کا جذبہ پید اکرنے پر بھی کام کررہی ہے۔

آج کا یہ پروگرام بھی اسی کا حصہ ہے۔وائس چانسلر نے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہلال احمر گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر قدرتی آفات سمیت انسانیت کے خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔وائس چانسلر نے بہترین تقریری مقابلے کے انعقاد پر منتظمین کی تعریف بھی کی۔ان سے قبل چیئرمین پاکستان ہلال احمر گلگت بلتستان برگیڈیئرریٹائرڈ محمد سلیم محمود نے کہاکہ انسانیت کی تخلیق کا اصل مقصد ہی دوسروں کا کام آناہے۔

تاریخ میں انہیں لوگوں کو یاد رکھا گیاہے۔جنہوں نے انسانیت کی خدمت کی ہے۔لہذا ہمیں بھی انسانیت کا درد اپنے دلوں میں لیے ہوئے دوسروں کی خدمت کو شیو ابناناہوگا۔اسی مقصد کے حصول کے لیے پاکستان ہلال احمر پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔لہذا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات بھی اسی جذبے کو لے کر ہلال احمر پاکستان کے ساتھ رضاکارانہ کاموں میں ساتھ دیں۔

تاکہ مل کر خدمت خلق کرسکیں۔اس سے قبل پرووسٹ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر قمر عباس،ہلال احمر گلگت بلتستان کے کمیونیکیشن آفیسر صفدر علی صفدر و دیگر مقررین نے پروگرام کو طلبا میں چھپی صلاحتیوں میں نکھا رپید اکرنے کے لیے اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے پروگرام منعقد کرنے کے اغراض مقاصد بیان کیں۔پروگرا م کے اختتام پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور پاکستان ہلال احمر گلگت بلتستان کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط بھی کیاگیا۔

باہمی تعاون پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ جبکہ ہلال احمر گلگت بلتستان کی طرف سے چیئرمین برگیڈئیرمحمد سلیم محمود نے دستخط کئے۔باہمی تعاون کے سمجھوتے کے مطابق دونوں ادارے مل کر انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے رضاکار انہ سروسز فراہم کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے سمیت طلبا میں خدمت خلق کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لیے تربیتی پروگرامز،ورکشاپ اور کانفرنسز کا انعقاد کرینگے۔تقریب کے آخر میں وائس چانسلر اور چیئرمین ہلال احمر نے تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں نقد کیش سمیت پروگرام کے انعقاد کرنے والے منتظمین اور مہمانوں میں تعارفی اسناد اور شلیڈ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :