Live Updates

عمران خان نے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی پرنہیں کیا .معتبر ذرائع

مقتدرحلقوں کی جانب سے پیغام بجھوایا گیا ہے کہ وہ لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا ابھی اعلان نہ کریں آپ کے مطالبات کو پورا کردیا جائے گا. ذرائع کا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2022 21:17

عمران خان نے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان مطالبات پورے ہونے کی یقین ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مئی ۔2022 ) تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ اعلان مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی پرنہیں کیا معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں مقتدرحلقوں کی جانب سے پیغام بجھوایا گیا ہے کہ وہ لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا ابھی اعلان نہ کریں آپ کے مطالبات کو پورا کردیا جائے گا.

معتبر ذرائع نے ایڈیٹر”اردوپوائنٹ“میاں محمد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیک ڈورچینل رابطوں میں شریک تحریک انصاف کے نمائندوں کی جانب سے عمران خان کو یہ پیغام پہنچایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بیک ڈورچینل رابطوں میں حکمران اتحاد سمیت تمام فریقین شریک ہیں .

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فریقین انتخابات کروانے پر کسی حد تک متفق ہوچکے ہیں مگر معاملہ اس بات پر اٹکا ہوا ہے کہ عام انتخابات بجٹ سے پہلے ہونگے یا بعد میں؟ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے پچھلے کچھ دنوں میں اپنے پرانے دوستوں اور ساتھیوں سے مشاورت کی ہے اور انہوں نے بھی عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ایک آدھ ماہ تاخیرسے بھی الیکشن کی تاریخ دی جاتی ہے تو وہ اپنی انتخابی مہم پر توجہ دیں اور دوسری جانب عدالتوں اور دیگر اداروں میں اپنے کیسوں پر بھر پور روجہ دیں .

ذرائع نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ممکنہ طور پر کچھ دنوں میں ایک میٹنگ ہوگی جس میں پہلی بار براہ راست عمران خان اور دیگر فریقین خود مذکرات کی میزپر بیٹھیں گے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ایک مطالبہ مقتدر حلقوں کو پہنچایا گیا ہے جس میں انہوں نے فضل الرحمان اور آصف علی زرداری سمیت کچھ نام دیئے ہیں کہ ان کی موجودگی میں وہ مذکرات میں شریک نہیں ہونگے. انہوں نے کہا کہ عمران خان کو فریقین کے ساتھ مذکرات کی میز تک لانے میں اعلی عدلیہ کی ایک اہم شخصیت اور ریٹائرڈ سنیئرفوجی افسران نے اہم کردار اداکیا ہے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات