چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سابق وفاقی وزیر سردار آصف احمد علی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

جمعہ 20 مئی 2022 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وفاقی وزیر سردار آصف احمد علی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے مرحوم سردار آصف احمد علی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور لواحقین کویہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سردار آصف احمد علی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :