وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر صدارت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سلیکشن بورڈ کا اجلاس

ہفتہ 21 مئی 2022 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں دو روزہ سلیکشن بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر صدارت بغدادالجدید کیمپس میں اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بورڈ اراکین ڈاکٹر محمد افضل، رکن صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ،پروفیسر حمید رضا صدیقی، ممبر سینڈیکیٹ،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ایڈیشنل رجسٹرار عارف رموزاور مختلف جامعات سے آئے ہوئے مضامین کے ماہر شریک ہوئے۔

اجلاس میں پروفیسر کی تعیناتی کے لیے شعبہ کیمسٹری کے امیدواروں سے انٹرویو کیے گئے جبکہ لیکچرار کی تعیناتی کے لئے شعبہ شماریات، بائیو ٹیکنالوجی، پولیٹیکل سائنس، کیمسٹری، بائیو کیمسٹری اور باٹنی کے لیے امیدواروں سے انٹرویو کئے گئے۔