oکوئٹہ ،موسم کی خرابی نے پی آئی اے پروازوں کا رخ موڑ لیا

اتوار 22 مئی 2022 20:30

ؤ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) موسم کی خرابی نے پی آئی اے پروازوں کا رخ موڑ لیاپی آئی اے ذرائع کے مطابق موسم خرابی کے باعث کوئٹہ کیلئے پی آئی اے پرواز کراچی واپس پہنچ گئی کوئٹہ میں انتہائی خراب موسم کی وجہ سے پرواز لینڈ نہیں کرسکی اور کراچی واپس پہنچ گئی لاہور سے اڑان بھرنے والے طیارہ بھی کوئٹہ میں لینڈ نہیں کرسکی دوبارہ لاہور پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

زرائع پی آئی اے کے مطابق کراچی اور لاہور سے آنے والی پرواز موسم بہتر ہونے کے انتظار میں طیارے نے فضا میں کئی چکر لگائے موسم بہتر ناہونے پر پرواز لینڈ ناکرسکے مسلسل خراب موسم کی وجہ سے جہازوں کو واپس کراچی اور لاہور کی طرف موڑ دیا گیاکوئٹہ شہر میں تیزطوفانی ہواوں چل رہی ہیں۔