لاہور، ویٹرنری یونیورسٹی کے ڈیری بیف وسمال رومینینٹ پرا جیکٹ ٹیم کے زیر اہتمام نیشنل لا ئیو سٹاک فورم کاانعقاد

پیر 23 مئی 2022 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیری بیف و سما ل رومینینٹ پراجیکٹ ٹیم کے زیر اہتمام اور یونیو رسٹی آف میلبورن آسٹریلیا کے باہمی اشتراک سے نیشنل لا ئیو سٹاک فورم کاانعقاد اسلام آبادکے مقا می ہو ٹل میں ہوا ۔جس میں وائس چانسلرپرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد، ایجو کیشن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیرپا شا،سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی سے ڈاکٹر فتح مر ی ،ڈاکٹر ڈیوڈ میکگل جبکہ ڈیری بیف و سما ل رومینینٹ پراجیکٹ ٹیم سے پراجیکٹ مینیجرڈاکٹر حمیرا اقبال،ڈاکٹر حسن محمود وڑا ئچ سمیت ملک بھر سے ایکسٹینشن مینیجر، پبلک و پرا ئیویٹ سیکٹر زآرگنا ئزیشن ، تحقیقی اداروں اور این جی اوزسے چیف ایگزیکٹیو افسران و محققین اور مویشی پال حضرات کی بڑی تعدا دنے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اُس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ یہ پرا جیکٹ چھو ٹے مو یشی پال کسا نو ںکی پیداوار و منا فع کو کم کرنے والی رکا وٹو ں کی نشا ندہی کرنے کے حوالے انتہا ئی سود مند ہے نیز کہا کہ نیو ٹریشن (خوراک) کے جدید طریقہ کار کو اپنا کرمیمنو ں / بچھڑو ں کی شر ح اموات کو کم کیا جا سکتا ہے۔قبل ازیں ڈاکٹر حمیرا اقبال اور ڈاکٹر حسن محمود وڑا ئچ نے پراجیکٹ کے پس منظر اور مقا صد با رے شر کا کو تفصیلی بتا یا ۔

نیشنل لا ئیو سٹاک فورم کا مقصدمویشی پال کسا نو ں کو ڈیری بیف اور بھیڑ بکریو ں کی فارمنگ میں درپیش آنے والے چیلنجز کو زیر بحث لا نا اور پبلک و پرا ئیوٹ سیکٹر کی این جی اوزاور تحقیقی sآرگنا ئزیشن کی روا یتی فارم ایڈوا ئزری سروسز سے کس طر ح لا ئیو سٹاک فارم پروڈکشن بڑ ھائی جا سکتی ہے نیز کن چیزو ں پر عمل پیرا ہو کر پوری فیملی کی لا ئیو سٹاک تو سیع اپروچ کو کس طرح مزید بڑ ھا یا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر ڈیوڈ میک گل نے چھو ٹے مویشی پال کسا نو ں کو درپیش چیلنجز سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :