ساہیوال، سابق صوبائی وزیر کی بیٹی عائشہ ارشد لودھی نے این ای148سے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

پیر 23 مئی 2022 23:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) مسلم لیگ( ن) یوتھ ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری عائشہ ارشد لودھی امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 148 نے آج حلقہ سے سوشل میڈیا ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔

(جاری ہے)

جس سے خطاب کر تے ہوئے عائشہ ارشد لودھی نے کہا کہ مسلم لیگ انتخابات میں ایک قوت بن کر ابھرے گی اور علاقہ کے عوام کے اسرار پر انہوں نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور مسلم لیگ ن کی قیادت اس سلسللہ میں جلد فیصلے کا اعلان کر دے گی۔سوشل میڈیا ٹیم نے سابق صوبائی وزیر محمد ارشد خان لودھی کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عائشہ ارشد لودھی اپنے باپ کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے عوام کے مسائل حل کر نے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گی۔