سندھ ہاری کمیٹی کی سندھ حکومت کی طرف سی144 کے نفاذ کی شدید مذمت

پیپلز پارٹی اس آمرانہ اقدام سے بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کی مہم کو روکنا چاہتی ہے،ثمرحیدرجتوئی

منگل 24 مئی 2022 21:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی صدر ثمر حیدر جتوئی، سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ احمد نواز انقلابی ودیگر نے اپنے بیان میں سندھ حکومت کی طرف سی144 کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اس آمرانہ اقدام سے بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کی مہم کو روکنا چاہتی ہے، انہوںنے کہاکہ سندھ ہاری کمیٹی پیپلزپارٹی کے اس آمرانہ فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر دفعہ144کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیاجائے کیونکہ پرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے اورسیاسی کے علاوہ لوگ پانی کی کمی سمیت دیگر مسائل پر بھی سراپا احتجاج ہیں جبکہ انتخابی مہم بھی شروع ہوچکی ہے۔