آزادی مارچ کے باعث وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

ادویات اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت، تمام سٹاف کو شہر سے باہر جانے سے تاحکم ثانی روک دیا گیا

منگل 24 مئی 2022 21:50

آزادی مارچ کے باعث وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں  میں ہائی الرٹ جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے باعث وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔پولی کلینک میں ہنگامی صورتحال کےلئے تیس بیڈز مختص کر دئیے گئے۔دس بیڈز خواتین اور بیس مردوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام سٹاف کو شہر سے باہر جانے سے تاحکم ثانی روک دیا گیا۔بلڈ بینک میں ہنگامی صورتحال کےلئے سو بلڈ بیگز یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ادویات اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ہسپتال میں آکسیجن کی وافر مقدار میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔وی وی آئی رومز میں بھی ہنگامی صورتحال کےلئے بیڈز یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔