میری جان کو خطرہ ہے جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں‘ ہم الیکشن کی تاریخ ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے.عمران خان
تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ خوف کی زنجیریں توڑیں خوف غلام بنا دیتا ہے، جو لوگ ایمان لے آتے ہیں اللہ ان کا خوف دورکردیتا ہے. نجی ٹی وی ”اے آروائی“سے خصوصی گفتگو
میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2022 23:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اخلاقی قوت نہیں جسمانی قوت کا استعمال کررہی ہے، یہ پرانے حربے استعمال کررہی ہیں، یہ سمجھ رہے ہیں راستے بند کرکے لوگوں کوروک لیں گے عمران خان نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی موومنٹ نہیں پاکستان میں انقلاب آرہا ہے کے پی سے نکلوں گاعوام کے سمندر کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی.
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو آگے حالات دیکھ رہا ہوں سری لنکا سے بھی زیادہ خوفناک ہوسکتے ہیں، پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے جبکہ سری لنکا کی آبادی بہت کم ہے لیکن اب ہماری قوم بیدار ہوچکی ہے، قوم میں خود داری جاگی ہے، کسی کوتوقع نہیں تھی کہ قوم اس طرح بیدارہوگی خودداری جاگے گی. عمران خان نے کہا کہ کابینہ میں60فیصدلوگ ضمانت پربیٹھے ہیں،کوئی قاتل توکوئی منشیات فروش ہے، یہ لوگ حکومت میں آئے ہی اپنے کیسزختم کرانے اورچوری کاپیسہ بچانے کے لئے ہیں، الیکشن جلدی کال ہوجائیں گے توان کے کیسزجاری رہیں گے، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح ان کے کیسزختم ہوں پھرالیکشن ہوں. انہوں نے کہا کہ جوحرکتیں یہ کررہے ہیں اپنی سیاسی قبریں کھودرہے ہیں، رات کی تاریکی میں دیوارپھلانگ کرلوگوں کے گھروں میں گئے ریٹائرڈفوجی افسر کے گھرچھاپہ ماراگیااس کی جواں سالہ بیٹی رورہی ہے ویڈیوموجودہے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک اورگھرمیں پولیس والے کودتے ہیں توگھرسے گولی چلادی گئی، رات کی تاریخ میں میر ے گھرمیں کوئی کودے گاتودفاع میں کچھ بھی کرونگا. عمران خان نے کہا کہ پولیس اہلکارکے جاں بحق ہونے پراہل خانہ سے ہمدردی ہے، پولیس کوجس نے حکم دیا ہے ہے اس کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے،کون ساجرم کیاجواس طرح رات کی تاریکی میں چھاپہ مارے جارہے ہیں ان کے احتجاج کو ہم نے نہیں روکا احتجاج ہمارا آئینی ہے.مزید اہم خبریں
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.