Live Updates

جو لانگ مارچ میں شریک ہونگی وہ گھریلو خواتین نہیں عفت عمر کا پی ٹی آئی سے سوال

بدھ 25 مئی 2022 11:59

جو لانگ مارچ میں شریک ہونگی وہ گھریلو خواتین نہیں عفت عمر کا پی ٹی آئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے پر سوال اٹھادیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عفت عمر نے ترجمان پی ٹی آئی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا اور تحریک انصاف کی قیادت سے سوال کیا۔

(جاری ہے)

عفت عمر نے پی ٹی آئی ترجمان کا بیان شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ‘بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی۔اس بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مطلب جو لانگ مارچ میں شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں یاد رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات