تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات لاہور پر پنجاب پولیس کا بدترین تشدد

اویس یونس کو حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں اسلام آباد روانہ ہونے کی کوشش کے دوران لاہور میں شدید زخمی کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مئی 2022 22:43

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات لاہور پر پنجاب پولیس کا بدترین تشدد
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2022ء) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات لاہور پر پنجاب پولیس کا بدترین تشدد۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے بدھ کے روز لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی ان کاروائیوں کے دوران تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات لاہور بھی تشدد کا نشانہ بن گئے۔

(جاری ہے)

اویس یونس کو تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں اسلام آباد روانہ ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کی جانب سے لاہور میں شدید تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے تشدد کے باعث تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات لاہور اویس یونس کا سر پھٹ گیا، ان کے سر سے مسلسل خون بہتا رہا۔ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے اویس یونس اور دیگر رہنماوں، کارکنوں پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔