پی سی بی نے ملک بھر کے کرکٹ کلبز کی سکروٹنی کے لیے معروف اکائونٹنگ فرم کے پی ایم جی کی خدمات حاصل کر لیں،ترجمان
جمعرات 26 مئی 2022 16:38
(جاری ہے)
پہلے مرحلے میں تمام کلبز سے متعلق بنیادی معلومات جمع کی گئیں، دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں سے متعلق تمام ڈیٹا جمع کیا گیا جبکہ تیسرے مرحلے میں کلب سے پرنٹ شدہ فارمز جمع کیے گئے۔
پہلے مرحلے میں 4022کلبز نے رجسٹریشن کیلئے درخواست جمع کروائی تھی جو تیسرے مرحلے میں 3644 رہ گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ان 3644میں کلبز میں سے 813 کا تعلق خیبرپختونخوا، 770کا وسطی پنجاب، 617کا سندھ، 502کا سدرن پنجاب، 482 کا بلوچستان اور 460کا ناردرن ایریاز سے ہے۔اس سلسلہ میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کا کہنا ہے کہ کے پی ایم جی کے ساتھ معاہدہ سے کلبز کی سکروٹنی کا عمل شفاف اور منصفانہ انداز سے مکمل ہوگا، یہ عمل صرف اصل کلبز کو ہی ممبرشپ کا اہل بنائے گا جومزید باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ کے فریم ورک میں لائے گا۔ ندیم خان نے کہا کہ یہ کرکٹ کلبز آئندہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی سطح پر ہونے والے انتخابات میں بھی معاونت کریں گے۔ بعدازاں سی سی اے کے یہ الیکشنز چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخاب میں معاون ہوں گے ۔ترجمان کے مطابق پی سی بی کی کوشش ہے کہ اس عمل کو چار ماہ میں مکمل کیا جائے تاکہ ایک مضبوط کرکٹ اور انتظامی ڈھانچہ قائم کیا جاسکے ۔انہوں نے بتایا کہ کے پی ایم جی کویہ ذمہ داری ٹینڈر کے بعد دی گئی ہے، ٹینڈر کا یہ عمل مارچ میں شروع ہوا تھاجس کی تمام تر تفصیلات پی سی بی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.