کراچی بار نے یاسین ملک سمیت دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

جمعہ 27 مئی 2022 00:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) کراچی بار نے بھارت میں تحریک آزادی کشمیر رہنما یاسین ملک کے خلاف جھوٹے مقدمے میں سزا کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت، اقوام متحدہ سے کیس کی شفاف شنوائی اور یاسین ملک سمیت دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ کراچی بار کے وکلا نے کہا ہے کہ ریاست مقبوضہ جموں کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر کے مستقبل فیصلے کا اختیار کشمیروں کا ہے۔ بھارتی ریاست اس قبل بھی بٹ شہید کو جھوٹے مقدمے میں پھانسی دی چکی ہے۔ یاسین ملک کے ساتھ بھی بٹ شہید جیسا سلوک کرنے جا رہے ہیں۔ یاسین ملک ایک عظیم حریت پسند رہنما ہیں۔ سزائیں اور غداری کے الزامات آزادی پسندوں کے سینے میں تمغے کی طور پر چسپاں رہیں گی۔ محمد یاسین ملک کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے اور منگھڑت ہیں۔