نعیم بخاریفیصل آباد ڈسٹرکٹ جو جٹسو ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

جمعرات 26 مئی 2022 22:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) فیصل آباد ڈسٹرکٹ جو جٹسو ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد کینال روڈ پر کیاگیا جس کی صدارت نمائندہ پنجاب/ صدر فیصل آباد ڈویژنل جو جٹسو ایسوسی ایشن ڈاکٹر حارث اشرف نے کی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ کے عہدیداران کا چناؤ کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سید نعیم بخاری ،صدر حیدر تنویر ،جنرل سیکرٹری حماد علی، فنانس سیکرٹری محمد کامران،سینئرنائب صدر محمد عاطف نومی ملک،نائب صدر محمد نعیم،جوائنٹ سیکرٹری ملک عرفان،لیگل ایڈوائزر عادل عظیم،ابیض افروز،ایگزیکٹو ممبر ریحانہ ملک،نمرہ،شائستہ،تحصیل سپورٹس آفیسر سٹی شبینہ حمیدودیگر موجود تھے۔

ڈاکٹر حارث اشرف نے بتایا کہ فیصل آباد ڈسٹرکٹ جو جٹسو ایسوسی ایشن کا چناؤ چار سال کیلئے کیا گیا ہے امید کرتے ہیں کہ جوجٹسو کے فروغ کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں جائیں اور اس کھیل کے فروغ کے لئے عہدیداران اپناحصہ ضرور ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ جوجٹسو کے کھلاڑیوں کے لئے مقابلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے جس کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔