حکومت سندھ کا دوران کوویڈ وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء کیلئی10لاکھ کی مالی امداد کا اعلان

جمعرات 26 مئی 2022 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) حکومت سندھ نے کوویڈ19کے دوران کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالے سرکاری ملازمین کے ورثاء کیلئی10لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے ا نتظامی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ملازمین کے ورثاء کی طرف سے کلیم جمع کرائیں جن ملازمین کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے اور مطلوبہ دستاویزات، تصدیق اور جانچ پڑتال کے بعد محکمہ خزانہ کو بھیجیں جائیں۔

محکمہ خزانہ نے واضح کیا کہ نادار کا جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہو گا۔سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق سندھ کے محکمہ سمیت دیگر محکموں کے سرکاری ملازمین کوویڈ 19وباء کی زد میں آنے کے بعد چل بسے تھے محکمہ صحت میں کوویڈ19میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرجانے والے ملازمین کی تعداد دیگر محکموں کی نسبت زیادہ بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کے ضلعی اور یجن سطح پر وبا ء میں ہلاک ہونیوالے سرکاری ملازمین کی تعداد کا ریکارڈ دستیاب ہے تاہم دیگر سندھ کے دیگر سرکاری محکموں کو اس ضمن میں ریکارڈ کو مرتب کرناپڑیگا۔

سندھ حکومت کی جانب کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے ورثا کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ نے جاری کردیا۔محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ انتظامی محکمے صرف کورونا سے جاں بحق ہونے والے ملازمین کے ورثاء کی طرف سے کلیم داخل کراسکتے ہیں تاہم اس ضمن میں ورثاء کو اسپتال سے میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہو گا جو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے تصدیق شدہ ہو گااورمحکمہ خزانہ تمام کارروائیوں کے بعد ہی کورونا فنڈز کی مد میں فی کس10لاکھ روپے کا فنڈ جاری کرے گا۔