ملک کی تعمیر و ترقی میں علمائے حق کا کردار تاریخ کا حصہ ہیں
علاقے کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے علمائے کرام کے مثبت کرادر سے انکار نہیں کیا جا سکتا،علماء کنونشن سے مقررین کا خطاب
جمعہ 27 مئی 2022 23:58
(جاری ہے)
علماء کرام نے اپنے خطبات میں کہا کہ علماء کرام کا کام صرف لوگوں کی رہنمائی کرنا نہیں بلکہ عوام کے سامنے اسلامی زندگی کا عملی نمونہ پیش کرنا بھی ہے۔
مولانا ذاکر اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی عالم دین کا دینی جدوجہد سے لاتعلق رہنا کبیرہ گناہ سے کم نہیں، اور دعوت و تبلیغ، نفاذ شریعت، تحفظ ختم نبوت، اصلاح و تزکیہ، دفاع صحابہ، اور اصلاح معاشرہ، سب دین کے شعبے ہیں ان میں کام کرنے والوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے ایک دوسرے کی مخالفت اور ان کے لیے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ علماء کرام کو لوگوں کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنا چاہیے اور مساجد کو رفاہ عامہ کے کاموں کا مرکز بنانا چاہیے۔ امن و امان میں علماء کے کرادر کی تعریف کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناء اللہ نے کہا کہ علمائے کرام،مساجد اور مدارس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور معاشرے سے برائیوں کے خاتمے میں علماء کا کردار مسلمہ ہیں اُنہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہیں اور اس کا اندورنی و بیرونی خطرات سے حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہیں اُنہوں نے کہا کہ باجوڑ میں امن قائم ہے لیکن حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی بلال نصیر نے کہا کہ ممبر و مہراب کو اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت سے پاک رکھ اس سے معاشرے کی اصلاح کیلئے استعمال کرے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالنصیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی بلال نصیر، تحصیلدار سالارزئی ذاکر خان آفریدی،تحصیلدار ماموند شاہ احمد،تحصیلدار اتمان خیل محمد فیاض اور تحصیلدار وکیل خان بھی موجود تھے۔اخر میں مولانا محمد سعید صاحب ملکی سلامتی اور امن و امان کیلئے اجتماعی دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.