سیاسی افراتفری سے ملک کو 60 ارب روپے کا نقصان ہوگا،میاں زاہد حسین
ْپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا۔ معیشت بہتر ہوگی،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
جمعہ 27 مئی 2022 23:58
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں سیاسی مقاصد کے لیے جلسے، جلسوس، احتجاج، ہڑتال، تشدد اورتوڑ پھوڑ کی روایت بہت پرانی ہے۔
حالیہ برسوں میں کاروباری افراد اس طرح کے احتجاجوں سے پریشان اور تنگ ہیں اس لئے حکومت اور اپوزیشن ان روزروزکے احتجاجوں کا کوئی حل نکالیں۔ کراچی میں صرف ایم کیوایم کے طویل دورمیں پانچ سوہڑتالیں ہوئیں۔ 25 مئی کے احتجاجی مارچ سے ایک اندازے کے مطابق ملک کو تقریبا 60 ارب روپے کا معاشی سرگرمیوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ بیس ارب روپے کا ریونیواور 16 ارب روپے کی ایکسپورٹس متاثر ہوئی ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ صنعتکاروں اور برآمدکنندگان کے ہزاروں کنٹینروں کومظاہرین کوروکنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جس سے کاروباری برادری اورملک کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں 126 دن تک دھرنا دیا گیا تھا جس سے حکومت تو نہیں بدلی مگرسی پیک معاہدے میں تاخیرسمیت ملکی معیشت کواربوں ڈالرکا نقصان ہوااورملک کا امیج بھی خراب ہوا۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ مرکزی بینک نے شرح سود میں جواضافہ کیا ہے اس سے معیشت سنبھلے گی نہیں مگراس سے مہنگائی اوربے روزگاری میں اضافہ ہوگا جبکہ اس فیصلے سے ایکسچینج ریٹ میں استحکام آسکتا ہے اور مارکیٹ میں جوغیریقینی پھیلی ہے اس میں کچھ کمی آسکتی ہے۔ مگراس سے کاروباری سرگرمیاں کم ہوجائیں گی قرضے بڑھ جائیں گے اور صنعتکاروں کے پاس سرمایہ کم ہوجائے گا۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو گی، مہنگائی میں اضافہ ہوگا لیکن آئی ایم ایف اور دوسرے ممالک سے قرضوں کے حصول کی راہ ہموار ہوگی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی کی فوری ضرورت ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.