قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ پانچ روزہ ٹیچنگ چیمپئین ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

جمعہ 27 مئی 2022 22:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ پانچ روزہ ٹیچنگ چیمپئین ورکشاپ کا میابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق ٹیچنگ چیمپئین ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ خصوصی طور پر شرکت کی۔

پانچ روزہ ٹیچنگ چیمپئین ورکشاپ کا انعقاد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل،ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر نے آغایونیورسٹی کراچی کے اشتراک سے کیا گیاتھا۔ٹیچنگ چیمپئین ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ جدید تقاضوں کے مطابق اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ معیار تعلیم وتدریس میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ ورکشاپ میں سکھائے گئے امور کو اساتذہ درس وتدریس میں عملی جامہ پہنائینگے۔وائس چانسلر نے اہمیت کے حامل موضوع پر ورکشاپ منعقد کرنے پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل،ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر نے آغایونیورسٹی کراچی کو مبار ک باد بھی پیش کیا۔اختتام پر وائس چانسلر ورکشاپ میں شرکت کرنے والے اساتذہ اور منتظمین میں تعارفی اسناد بھی تقسیم کیا۔

متعلقہ عنوان :