پوری قوم کو ایٹمی طاقت ہونے پر فخر ہے،نواب سلمان خان خلجی

ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بناآج کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، مسلم لیگ(ن) بلوچستان

ہفتہ 28 مئی 2022 20:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر نواب سلمان خان خلجی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو ایٹمی طاقت ہونے پر فخر ہے ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بناآج کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ یہ بات انہوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کو ایٹی طاقت بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا اور 28مئی 1997کو بلوچستان کے سنگلاخ اور بلند وبالا پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکے کئے گئے جس سے اقوام عالم میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا اور پوری قوم ایٹمی طاقت بننے پر فخر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حصول سے پاکستان کی جغرافیائی سرحدیں محفوظ ہوئیں اور بھارت جیسے دشمن کے جنگی جنون اور جارحیت پسندانہ عزائم کا مقابلہ کرنا ممکن ہوسکا آج اگر ہم ایٹمی صلاحیت نہ رکھتے تو دشمن ہمیں نقصان پہنچاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 28مئی یوم تجدید عہد کا دن ہے اس اہم دن کے موقع پر پوری قوم اور مسلح افواج کو دل کی گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ہم سب مسلمانوں کو مل کر ملک کی ایٹمی طاقت بننے کے دن کو احسن طریقے سے منائیں اور اجاگر کریں تاکہ پاکستان کے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے پہلے ہزار بار سوچنے پر مجبور ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی اسلام کا پہلا ایٹمی ملک ہے اسی لیئے امت مسلمہ کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے دشمن ممالک کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں لیکن پاکستانی افواج کی بہادر سپوتوں کی بدولت کوئی بھی دشمن ملک پاکستان کے خلاف جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتاماضی میں ہمارے ازلی دشمن بھارت نے جارحیت کی تو تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے افواج کی بدولت اسے ذلت آمیز شکست نصیب ہوئی انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہے اس نے ملک کی تعمیر وترقی، امن واستحکام اور تحفظ کو یقینی بنایا ہے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبوداور ملک کے معاشی واقتصادی استحکام کے ایجنڈے پر کاربند ہے