تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات2022ء کا تفصیلی پروگرام جاری کردیا

ہفتہ 28 مئی 2022 20:44

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات2022ء کا تفصیلی پروگرام جاری کردیا ، امتحانات 15جون سے شروع ہو نگے ، صبح کے اوقات میں سائنس گروپ اور دوپہر کو جنرل سائنس گروپ کے امتحانات ہو نگے ۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے ۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام 10اضلاع حیدرآباد ، مٹیاری ، بے نظیر آباد، دادو ، جام شورو ، ٹھٹھہ ، سجاول ، بدین ، ٹنڈو الہیار اور ٹنڈو محمد خان میں امتحانات کا آغاز بدھ15جون سے ہو گاجبکہ اختتام پیر4جولائی کو ہوگا ، بارہویں جماعت کے امتحانی فارم وصول کا سلسلہ جاری ہے جو آج (اتوار )کو بھی بورڈ سے منسلک یوبی ایل کی برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ فارم جمع کرانے کی حتمی تاریخ30مئی ہے ۔