راولپنڈی،سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 28 مئی 2022 21:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی وسیم ریاض خان نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اورمتعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے احکامات بھی جاری کئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز نے کھلی کچہری کے دوران02 شہریوں کی درخواستوں پر ایس ایچ او مری اور وارث خان کو مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔ ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے بروقت حل کے لئے ہرممکن اقدام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :