ملتان کے ڈاکٹر ابوذر نائیجیریا میں اغوا، والدکی حکومت سے بیٹے کوبازیاب کرانے کی اپیل

نائیجیریا میں شپنگ کمپنی میں ڈیڑھ سال سے ملازمت کرنے والے بیٹے کے اغوا کا سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا، والد

ہفتہ 28 مئی 2022 23:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) ملتان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ابوذر کو نائیجیریا میں اغوا کرلیا گیا۔نائیجیریا میں دہشت گردوں نے 28 مارچ کو ڈاکٹر ابوذر سمیت 200 افراد کو اغوا کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ابوذر کے والد شیخ محمد افضل نے حکومت پاکستان سے بیٹے کو جلد سے جلد بازیاب کرانے کی اپیل کی۔ان کا کہنا تھاکہ نائیجیریا میں شپنگ کمپنی میں ڈیڑھ سال سے ملازمت کرنے والے بیٹے کے اغوا کا سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا۔والد کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں نینائیجیرین حکومت کو سات روز کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ مغویوں کو قتل کردیں گے۔