عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر ریلیزکردیا گیا

منگل 31 مئی 2022 17:40

عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر ریلیزکردیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2022ء) بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور اداکارہ کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم لال سنگھ چڈھا کا جس کا مداحوں کو بہت بے صبری سے انتظار تھاکا ٹریلر یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا ہے۔اس ٹریلر میں فلم کے دکھ تکلیف، جوش وجذبے، خوشی، محبت اور ہلکے پھلکے مزاح سے بھرپور مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔یوٹیوب پر فلم لال سنگھ چڈھا کے ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہاہے اور صرف ایک دن میں 1کروڑ 33لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :