محکمہ زراعت کی دھا ن کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے محکمانہ سفارشات پر عمل کی ہدایت

اتوار 12 جون 2022 13:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2022ء) محکمہ زراعت نے دھا ن کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے محکمانہ سفارشات پر عملدر آمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار دھا ن کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ مرکوز کریں ، جڑی بوٹیاں تلف کرنے سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اور آبپاشی و کھادوں کے اخراجات میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ جب کاشتکار دھان کی لاب کھیتوں میں منتقل کردیں تو اس کے تین سے پانچ دن کے اندر اندر جڑی بوٹی مار زہر کا استعمال بھی کرناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ زہر ڈالنے کے بعد اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے کہ ایک ہفتہ بعد تک دھان کے کھیت سے پانی خشک نہ ہو کیونکہ پانی کی خشکی کے باعث ایک طرف زہریں مؤثر انداز میں اپنا اثر و نفوذ دکھانے سے قاصر رہتی ہیں جبکہ دوسری جانب فصل کو بھی سوکھنے اور نقصان کے خدشات لاحق رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار زنک کی کمی دور کرنے کیلئے محکمہ کی مشاورت سے مؤثر کھادوں کا استعمال کریں تاکہ فصل کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ جو کاشتکار پنیری میں زنک سلفیٹ کا استعمال کر چکے ہیں انہیں لاب کی کھیتوں میں منتقلی کے بعد زنک کی ضرورت نہیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن 0800-15000 سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :