باغبانوں کو پھل کی مکھی کے حملہ سے بچاؤ اور سنڈیوں کی تلفی کیلئے باغات میں گر ے ہوئے پھلوں کو فوری اکٹھاکرکے کسی دوسری جگہ زمین پر دبانے کی ہدایت

پیر 13 جون 2022 15:00

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2022ء) ماہرین زراعت نے باغبانوں کو پھل کی مکھی کے حملہ سے بچاؤ اور سنڈیوں کی تلفی کیلئے باغات میں گر ے ہوئے پھلوں کو فوری اکٹھاکرکے کسی دوسری جگہ زمین پر دبانے کی ہدایت کی ہے تاکہ صحتمند پھلوں کو مکھیوں کے حملہ اورنقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ترشادہ پھلوں کے متاثرہ درختوں کے نیچے فوری ہلکی گوڈی کرنے سے مکھی کا پیوپاسورج کی روشنی میں تلف ہوجاتاہے تاہم نرمکھی کے تدارک کے لئے میتھائل بوجینال کے 5جنسی پھندے فی ایکڑ بھی لگائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ باغبا ن پٹ سن کی پرانی بوریوں کے ٹکڑوں کو شیرے میں بھگو کر ان کے اوپر ٹرائی کلوروفان کا دھوڑاکریں اور باغ میں سایہ دار جگہوں پر پھیلا دیں کیونکہ اس عمل سے پھل کی مکھی کے تدارک میں مددملنے سمیت پھل کی کوالٹی بہتر ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ترشادہ پھلوں پرپھل کی مکھی کے حملہ کے باعث بیرونی ممالک میں ان کی برآمدات متاثر ہورہی ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :