Live Updates

روس سے تیل خریدنے کی باتیں کرنے والے نادان ہیں، شاہد خاقان عباسی

ملک میں تیل ریفائنریاں درآمد کرتی ہیں انہیں کوئی فائدہ ہوتووہ روس جاکر تیل خریدلیتیں،مراسلے سے متعلق کہاکہ عمران خان کوشایدریاست مدینہ میں بہتان کی سزاکا علم نہیں،سابق وزیراعظم کا نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 17 جون 2022 12:24

روس سے تیل خریدنے کی باتیں کرنے والے نادان ہیں، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2022) سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ ن کےسنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے دبے لفظوں تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ روس سے تیل خریدنے کی باتیں وہ کرتےہیں جنہیں کسی بات کا علم نہیں ۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے انکاکہنا تھا کہ ملک میں تیل ریفائنریاں درآمدکرتی ہیں انہیں ایک پیسے کا بھی منافع ہوتو وہ وہاں جا کرتیل خریدلیتیں ۔

مبینہ امریکی مراسلے کےحوالے سے انکا کہناتھا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شاید علم نہیں ہے کہ ریاست مدینہ میں بہتان اورجھوٹ کی کیاسزاتھی۔سابق وزیراعظم نے پیشکش کی کہ اگر عمران خان بہتان تراشی کی سزا بھگت سکتے ہیں تو ہم تحقیقات کرانے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ روس نے ہمارے خط کا جواب نہیں دیا، ہم نے سفارتکار بھیجا جس پر روس نے تیل دینے سے صاف انکار کردیا،روس نے واضح طور پر کہا کہ آپ نے 2015ء میں گیس پائپ لائن کا معاہدہ نہیں کیا، وہ بہانہ بنا کر کہہ رہے ہیں کہ مزید بات نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

روس سے انکار ہو جانے کے باوجود وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر روس 30 فیصد سستا تیل دے تو ہم لے لیں گےجبکہ روس سے گندم کی خریداری کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم روس سے گندم خریداری کیلئے بات چیت کررہے ہیں، کابینہ اور وزیراعظم نے اس کی منظوری دیدی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول پر ایک سال میں 200 ارب روپے کا نقصان کیا گیا،ڈیزل پر 59 روپے کا اب بھی نقصان اٹھارہے ہیں، قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

وزیراعظم نےسستا پیٹرول اورسستا ڈیزل اسکیم نکالی ہے،بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 80 لاکھ افراد کو 2، 2 ہزار روپے دیئے گئے، اس کے علاوہ 60 لاکھ لوگوں کو رجسٹرڈ کررہے ہیں، انہیں بھی 2، 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ایسے لوگوں کو سبسڈی دے رہی ہے جو گاڑیاں چلا رہے ہیں، کیا ہم یہ سب کچھ افورڈ کر سکتے ہیں؟ کیا پاکستان کے پاس پیسے ہیں کہ سبسڈی دے سکیں؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات