Live Updates

پی ٹی آئی کے 160ایم پی ایز کو پرویز الٰہی اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں،عظمیٰ بخا ری

ہفتہ 18 جون 2022 18:20

( لاہور(آن لائن ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخا ری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 160ایم پی ایز کو پرویز الٰہی اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں۔پرویز الٰہی عمران خان کی طرح پاگل ہوچکے ہیں، پنجاب کا بجٹ اجلاس گورنر پنجاب نے بلایا ہے یہ آئینی اور قانونی اجلاس ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جعلی سپیکر نے اپنی مرضی کے رولز بنانے ہیں تو ایسے ایوان نہیں چل سکتا۔

(جاری ہے)

ہم نے اپوزیشن لیڈر سبطین خاں کو بجٹ اجلاس میں بحث کا آغاز کرنے کے لئے فون کیا۔وہ اجلاس میں شرکت کے لئے تیار ہوگئے لیکن پھر ان کو شائد کوئی فون کال آگئی تھی کہ انہوں نے اجلاس میں آنے سے انکار کردیا۔پرویز الٰہی کی شاید انا کی تسکین نہ ہو لیکن پنجاب کے 12کروڑ عوام کو ان کا بجٹ مل گیا ہے۔پنجاب کے انتظامی معاملات کو پرویز الٰہی کی خواہش پر التوا میں نہیں رکھا جاسکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات