ژوب:ملک حاجی گل خان خروٹی کے رہائش گاہ پر قبائلی جرگہ کا انعقاد

ژوب شیرانی قبائلی جرگہ ضلع ژوب اور ضلع شیرانی میں مختلف اقوام اور قبیلوں کے درمیان جو رنجشیں اور تنازعات چل رہے ہیں ان کو فوری ختم کرنے کیلئے بھر پورکردار ادکرینگی: مقررین

پیر 20 جون 2022 21:09

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2022ء) ملک حاجی گل خان خروٹی کے رہائش گاہ پرسردار عزیزاللہ کبزئی کے صدارت میں ژوب، شیرانی قبائلی جرگہ منعقد ہوا ژوب ، شیرانی قومی جرگہ کے ممبران سے جرگہ کے سربراہ نوابزادہ حاجی محبوب خان جوگیزئی، ملک حاجی گل خان خروٹی ، مولانا اللہ داد کاکڑ،مولانا سید مبین شاہ اخوندذادہ، سردارعزیزاللہ کبزئی، ملک ستار مندوخیل،سردارامیراللہ خان کبزئی،ڈاکٹرنوراللہ کبزئی،ملک عظمت مندوخیل،ملک احسان الحق مندوخیل،سردار عبدالرحیم حریفال،عطامحمد ناصر،قاضی احمد خوستی،حاجی ظاہر شاہ کاکڑ،نیک خروٹی، حاجی حبیب اللہ خروٹی،علی شیرانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ژوب شیرانی قبائلی جرگہ ضلع ژوب اور ضلع شیرانی میں مختلف اقوام اور قبیلوں کے درمیان جو رنجشیں اور تنازعات چل رہے ہیں ان کو فوری ختم کرنے کیلئے بھر پورکردار ادکرینگے انہونے کہاکہ ژوب و شیرانی میں آباد تمام اقوام زئی اور خیلی کی نفرتوں کو ختم کرکے آپس میں اتحاد واتفاق پیداکرے اور ایک دوسرے کا احترام کرے انہونے کہاکہ علاقے میں تمام قبائلی مسائل ان ہی جرگے کے ذریعے ختم ہوسکتے ہیں پروگرام کے اختتام پر خروٹی قوم کی جانب سے جرگہ کے تمام ممبران کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیاگیاتھا جس پر ژوب و شیرانی قبائلی جرگہ کے سربراہ نوابزادہ محبوب خان جوگیزئی اور جرگہ کے تمام ممبران نے ملک حاجی گل خان خروٹی اور خروٹی قوم کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا اس موقع پر سردار عصمت اللہ میاں خیل نے سردار عزیزاللہ کبزئی کو جرگے میں اچھی کارکردگی پر پگڑی کو تحفہ پیش کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :